اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں عدم حاضری پر شعیب شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ گذشتہ روز ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کی سیشن کورٹ سے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کےدوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شعیب شیخ کہاں ہے؟ جس پر ان کے وکیل نے کہا بروقت نہیں بتایا گیا تھا اس لیے نہیں پہنچ سکے۔عدالت نے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شعیب شیخ کو آئندہ سماعت پر 30 اگست کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج چودھری ممتاز نے 5 جولائی 2018 کو شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20 ,20 سال قید اور 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے شعیب شیخ کی سزا کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے جبکہ سزا کے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہےہے۔
