عمران خان کل 100 موٹرسائیکلوں پرمشتمل نئے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  وزیراعظم عمران خان  کا سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس دورے کا فیصلہ۔ وزیراعظم کل سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جائیں گے اور 100 موٹرسائیکلوں پرمشتمل نئے ایگل  اسکواڈ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد وزیراعظم کو سیف سٹی میں توسیع کے حوالے سے بریفنگ  دیں گے۔ خصوصی موٹر سائیکل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پرمعمور ہوگا۔ اسلام آباد کی سییکورٹی بڑھانے کیلئے ایگل سکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں