غذر کے بالائی گاؤں میں سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں اور رابطہ پل ٹوٹ گئے

غذر کے بالائی گاؤں درمندر میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ گلگت بلتستان کے علاقے میں سیلاب سے سڑکیں اور کئی رابطہ پل بہہ گئے۔سڑکیں اور رابطہ پل بہہ جانے سے 350 سے زائد گھرانوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث خوراک اور دواؤں کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ گزرشتہ روز تیز سیلاب کی وجہ سے ۵۰ سے زائد گھرمکمل طور پہ تباہ ہو چکے ہیں۔ لوگوں کو سفری مشکلات کا شدید سامنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں