راولپنڈی:( نیوز ڈیسک) فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی طالبات کا فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی کی طالبات نے ہاتھ میں فزیکل امتحانات کے خلاف بینرز اٹھا رکھے ہیں۔ طلبات کا کہنا ہے کہ فزیکل پیپر دینا بہت مشکل ہے۔ جب تک بات نہیں مانی جاتی احتجاج پر مجبور ہونگے ۔ طالبات کی آن لائن کلاسسز کی طرح آن لائن لیے جائیں۔ آن لائن کلاسسز کی طرح آن لائن امتحان لینے کے بارے نعرے بازی ہو رہی ہے۔
