قلت دور،ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) چین سے آنے والی ویکسین  کی پندرہ  لاکھ خوارکیں ملک بھر کے ویکسینیشن سنٹرز کوفراہم کر دی گئی ہیں اور تین روز قلت کے بعد کرونا ویکسینیشن کا عنل دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے سوموار کی صبح سے ہی شہریوں کی بڑی تعداد ویکسینیشن سینٹرز پہنچ گئی تمام ویکسینیشن سینٹرز پر گزشتہ روز ویکسین فراہم کر دی گئی تھی قبل ا زیں ویکیسن کی عدم فراہمی پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ویکسینیشن سینٹرز پر مزید ویکسین 22 جون کو فراہم کی جائیں گی ویکسین کی عدم فراہمی پر 2 روز کے لیے ویکسین لگانے کا عمل معطل رکھا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں