قومی اسمبلی کا اجلاس7جون کو طلب،بجٹ 11جون کو پیش ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آرٹیکل 54 کے تحت7جون کی شام پا نچ بجے پا رلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا ہے  اجللاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےاسی اجلاس کے دوران 11 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے اجلاس سے متعلق جا ری شیڈول کے مطبق 12اور 13 جون کو اجلاس نہیں ہو گا14 سے 18 جون تک بجٹ پر بحث ہو گی 19اور 20 جون کوہفتہ اوراتوارکے باعث اجلاس نہیں ہو گا 21،22اور23جون کو بجٹ پر بحث جاری رہے گی 24جون کووزیرخزانہ بجٹ پر بحث سمیٹیں گے 25جون کو اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحریکیں پیش کی جائیں گی 17اور26 جون کو بجٹ اجلاس نہیں ہو گا 28جون کو کٹوتی کی تحریکوں کی منظوری ہوگی 29جون کو بجٹ بل پاس کرایا جائے گا 30جون کو ضمنی گرانٹس پر بحث ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں