قیدیوں کو کھانے میں 6 دن گوشت اور صبح ناشتے میں حلوہ پوری دینے کی منظوری

لاہور: صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل کردیا گیا، ہفتے میں6 دن کھانے میں گوشت اور ایک دن دال اور لوبیہ ملے گا۔ جیلوں میں کھانے کے علاوہ ناشتے کا مینیو بھی تبدیل کرکے بہتر بنایا گیا ہے جیسے کے ناشتے میں چائے روٹی کے ساتھ آلوکی بھجیا، چنے اور حلوہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔جیلوں میں نئے مینیو کے مطابق کھانے کی فراہمی شروع ہوگئی۔ خصوصی دنوں میں اضافی کھانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ قیدیوں کو نئے منظور شدہ کھانے دیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ قیدیوں کے کھانے کا معیار بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔متعلقہ انتظامیہ نے مذکورہ بالا فیصلے پر عمل درآمد کرانا شروع کردیا، پنجاب کی تمام جیلوں میں نئے مینو کے مطابق ہی قیدیوں کے کھانے دیے جائیں گے اور اس عمل کو اور بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں