لاہور سے کراچی جانے والی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خان پور:لاہور سے کراچی جانے والی 2 کوئلے سے بھری بوگیاں پٹڑی سے نیچے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔  ترجمان پاکستان ریلوے کےمطابق ہفتے کی صبح خان پور ریلوے اسٹیشن پر  مال گاڑی کی بوگیاں ریلوے لائن سے اتر کر پلیٹ فارم پر چڑھ گئیں۔ حادثے کےباعث مین لائن کے ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک  معطل ہوگئی۔ ریلوے حکام نےامدادی ریلیف ٹرین  کو روہڑی سے طلب کرلیا ہے۔ ریلوے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ  ٹریک کو جلد بحال کرلیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں