لاہور کو مکمل صاف کرنے کا فیصلہ

لاہور ( نیوز ڈیسک) لاہور کو مکمل صاف کرنے کے لیے 3 ہزار اضافی سینٹری ورکرز فیلڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اضافی سینٹری ورکرز تینوں شفٹوں میں تعینات ہوں گے اور ہر یونین کونسل میں کم از کم 30 سینٹری ورکرز تعینات کیے جائیں گے۔لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی سی ای او رافعہ حیدر کے مطابق تمام سینٹری ورکرز اور گاڑیوں کو تین شفٹوں میں فیلڈ میں بھیجا جائے گا۔سی ای او نے بتایا کہ پہلی شفٹ میں 80فیصد اور دوسری میں 50فیصد مشينری زير استعمال ہوگی جبکہ تیسری شفٹ میں 30فیصد گاڑیاں فیلڈ میں متحرک کی جائيں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں