لا پتہ افراد کے لیے قائم قومی کمیشن کی کا رکردگی،31مئی تک 5722کیسز نمٹا دئیے

اسلام آباد (نما ئندہ نیوز ٹویو) چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31مئی2021تک5722کیسز نمٹا دیئے ہیں لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے مئی2021 کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اپریل 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 7873کیسز موصول ہوئے تھے جن میں سے مئی 2021کے دوران 145نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8018 ہوگئی۔ جن میں سے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے1 3مئی2021؁ تک5722 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2296ہے جو کہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔مزید بر آں باقی ماندہ لا پتہ افراد کے بارے میں معلومات کے اکٹھی کی جارہی ہیں۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن مئی2021 کے دوران 401 سماعتیں کیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 208جبکہ کوئٹہ میں 193سماعتیں شامل ہیں۔لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 31 مئی 2021  ؁ تک5722 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے پر قومی کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیں بھی کیں جس پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اور لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کے دیگر معزز ممبران کی کوششوں کو سراہا۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں