لا ہور کا ربم دھماکے کی ابتدا ئی رپورٹ جاری

لا ہور(نیوز ٹویو) جوہر ٹاؤن لا ہورمیں ہونے والے کار بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہےرپورٹ کے مطابق بم دھماکے میں 10 سے 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوادھماکے میں بال بیئرنگ، کیل اور دیگر بارودی مواد بھی استعمال کیا گیادھماکہ خیز مواد کار میں نصب کیا گیا تھا اور کنٹرول ڈیوائس سے دھماکہ کیا گیا جبکہ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا جبکہ 100 مربع فٹ کا علاقہ متاثر ہوادھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی پیش کریں گے بدھ کی صبح لاہور میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے ہیں جناح اسپتال لا ہور کی انتظامیہ نے بتایا کہ24 زخمیوں کو لایا گیا تھا۔ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں۔6 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہےزخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں