لڑکی کو زبردستی اغوا کرنے کا معاملہ، ایف آئی آر درج مگر گرفتار کرنے میں ناکام

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی تھانہ رتہ امرال میں لڑکی کو زبردستی اغوا کرنے والے رحمت اورعرف تلی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ رحمت اورعرف تلی کینٹ بورڈ راولپنڈی کا ایریا آفیسر بھی ہیں۔ ایف آئی آر میں قاتلانہ حملے کی سیکشن لگانے کے بجائے ہراسمنٹ کی سیکشن  لگا کرپولیس ملزم کو پورا پورا فائدہ دے رہی ہے۔ ملزم سرعام دندناتا گھوم رہا ہے پولیس فرضی چھاپے مار رہی ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جلد بازی میں خیال تو درج کرلی مگر جب ملزم کے  اثرورسوخ کے بارے میں معلوم ہوا تو اسے گرفتار کرنے میں مکمل گریزاں نظر آتی ہے۔ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے اب ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ مختلف حربوں اور  طریقوں سے راضی نامے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی آر پی او  راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے اپیل ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بااثر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ہمارے جان و مال کا تحفظ کیا جائے اور ہمیں حقیقی معنوں میں انصاف مہیا کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں