ماڈل ایمان علی کا اپنے بارے میں اہم انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) ماڈل ایمان علی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا آپ اور اپنی شکل اچھی نہیں لگتی، اسی لئے سوشل میڈیا پر اپنی بہت کم تصویریں پوسٹ کرتی ہوں۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایمان علی نے ایک پروگرام میں کیا جس میں انہوں نے اپنے بارے میں کچھ باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنا آپ بالکل پسند نہیں، اپنے چہرے کے خدوخال اچھے نہیں لگتے ، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو سوچتی ہوں یہ جھوٹ بول رہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو یہ بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ تم جھوٹ بول رہی ہو تمہیں اپنا آپ پسند ہے لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی تصویر کھینچ ہی نہیں پاتی، کیمرہ کسی بھی زاویے سے تصویر اچھی نہیں دکھا رہا ہوتا، مجھے میری شکل ہی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی تو تصویر کیا لوں،ایمان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر اپنی بہت کم تصویریں پوسٹ کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں