محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائی عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موسمی ہوا کا کم دباؤ شمال مغربی بلوچستان اور اس سے ملحقہ حصوں پر مو جود ہے۔ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، دیر، سوات، کو ہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، صوابی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ٗ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کی توقع ہے ٗ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے ۔ خیر پور، کشمور، گھوٹکی، دادو میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے ٗ بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، حافظ آباد میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، قصور میں بھی چند مقامات پر آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ٗ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تربت، پنجگور، چاغی، سبی، کوہلو میں موسم شدید گرم رہے گا، ژوب، بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں