مرغی کیوں مہنگی ہو ئی ،مسابقتی کمیشن کی تحقیقات شروع،پولٹری ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھا پہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹو یو )مرغی کیوں مہنگی ہو ئی مسابقتی کمیشن نے پولٹری کا مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا اس ضمن میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے لا ہو رمیں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور ایک پولٹری فرم کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم معلومات پر مبنی ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اورملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا دا ئرہ مزید پھیلا یا جا رہا ہےمسابقتی کمیشن نے اعلا میہ جاری کیا ہےاعلامیہ کے مطابق مسابقتی کمیشن کی دو مختلف ٹیموں نے لا ہورمیں دو مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے دفتر میں موجود کمپیوٹر سے  معلومات قبضے میں لی گئی ہیں مواد برائلر چوزے، مرغی اور انڈوں کی قیمت کی پرائس فکسنگ سے متعلق ثبوت کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گاکمیشن  نے برائلر چکن، انڈے اور ایک دن کے برائلر چوزے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے  پر انکوائری کا آغاز کیا تھاسی سی پی کے مطابق  پولٹری ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو پرائس فکسنگ کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔مسابقتی کمیشن نے پولٹری سیکٹر سے متعلق  ایک اور انکوائری میں ا نیس فیڈ کمپنیوں کو فیڈ پرائس میں مشترکہ اضافے اور کارٹلائزیشن پر نوٹسز جاری کئے ہوئے ہیں۔مسابقتی کمیشن نے عزم ظاہرکیا ہے ذمہ داران کو نہیں چھوڑا جا ئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں