مریم اورنگزیب کا شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سکولز بند کرنے کا مطالبہ

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن نے شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سکولز بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی اپنی چوری، نااہلی اور نالائقی کا ظلم معصوم بچوں پہ کر رہے ہیں۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے طلب سے زیادہ بجلی بنا کر عوام کو دی، بدترین لوڈشیڈنگ عمران مافیا کی ناقص منصوبہ بندی، بدانتظامی اور چوری کی وجہ سے ہے، قہر کی گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں لوگوں کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے طلب سے زیادہ بجلی بنا کر عوام کو دی، بدترین لوڈشیڈنگ عمران مافیا کی ناقص منصوبہ بندی، بدانتظامی اور چوری کی وجہ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں