مسلم لیگ ن کی تاریخ ہی ہلڑ بازی سے بھری ہوئی ہے، غلام سرور خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ ہی ہلڑ بازی سے بھری ہوئی ہے سپریم کورٹ پہ حملہ ہو یا محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی، ن لیگ نے ہر حد کو پار کیا، ہمیں ورثے میں ہی مسائل ملے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی انڈسٹری بیٹھ گئی ہم نے نہ تنخواہ میں کٹوتی کی نہ کسی کو نوکری سے نکالا. بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ مالی سال 2021.22 پہ اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور نے کہا کہ آج ریکارڈ میں یہ بات موجود ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی تقریر پرجس طرح کی ہلڑبازی اور اودھم مچایا گیا صدر مملکت کے خطاب کو سبوتاژ کیا گیا.چار بجٹ پیش کیے گئے ان میں وزیر خزانہ کی تقریر پر شورمچایا گیا۔ اس بجٹ تقریر میں  اپوزیشن کی طرف سےشرمناک رویہ دکھایا گیا ہمارے دو ارکان کو زخمی کیا گیا,یہ افسوسناک ہے.مسلم لیگ نواز کی تاریخ  ہلڑبازی سےبھری پڑی ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ کیا گیا۔ مسلم لیگ نون کو اپنے ماضی پر نظر رکھنی چاہیے اور اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے.انہوں نے کہاکہ ہمیں ورثے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایکسپورٹ اور ذرمبادلہ کے ذخائر انتہائی خسارے میں ملے۔ ان کے دور میں ایکسپورٹ بند ہو گئی تھی آج ہماری ایکسپورٹ چوبیس بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں