مشترکہ مفادات کونسل کی نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی کے مسودے پرغورکے لیے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (نیوزٹویو) وزیراعلیٰ سندھ نے مشترکہ مفا دات کو نسل کے اجلاس میں صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھا دیا ہے جبکہ مشترکہ مفادات کونسل نے نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2021 کے مسودے پر غور کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی آئندہ اجلاس میں مسودے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی مشترکہی مفادات کی کونسل کا 46واں ا جلاس  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2021 کے مسودے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں پالیسی پر مزید غور کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی 2021 کا جائزہ لے کر حتمی مسودہ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر قانون، معاون خصوصی برائے بجلی اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں اجلاس پانی، بجلی، گیس سمیت اہم معاملات پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اُٹھا دیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا آئندہ اجلاس 21 جون پیر کو ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں