مشہوراداکارہ نیمل خاورنے بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا لی

لاہور: شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوالی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیمل نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کوروناویکسین کی پہلی خوراک لگواتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں انہوں نے اپنا چہرہ ایموجی سے چھپا دیاہے ۔نیمل خاور کاکہناہے کہ کورونا ویکسین لگواکرانہوں نے قومی فریضہ انجام دے دیا ۔ نیمل خاور اداکار حمزہ علی عباسی کی شریک حیات ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیمل سے پہلے کئی دیگر شوبز شخصیات بھی کورونا ویکسین لگوا چکی ہیں جن میں عفت عمر، سیمی راحیل، ثمینہ پیرزادہ، احمد علی بٹ، ایاز سمو، ارمینا خان اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں