مغربی دنیا کو اسلاموفوبیا کا مسئلہ حل کرنا ہو گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مغربی دنیا کو اسلاموفوبیا کا مسئلہ حل کرنا ہو گا ۔ کینیڈا میں ہونےوالاواقعہ دردناک ہے۔ قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد میں حملہ ہوا تھا۔ برطانیہ میں بھی نہتےلوگوں پرچھریوں سے حملہ کیا گیا۔ فرانس میں جوکچھ ہواوہ کسی سےپوشیدہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ مغربی دنیا کو اسلاموفوبیا کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔ اسلاموفوبیا کا مسئلہ حل نہ ہوا تو معاشرے تقسیم ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا اسلاموفوبیا کیخلاف مسلم امہ کویکجا کرنا ہو گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزرائے خارجہ اجلاس میں قرارداد پیش کی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ہونے والا واقعہ دردناک ہے۔ کینیڈا میں قونصل جنرل نے پاکستانی فیملی سے رابطہ کیا۔ کینیڈین پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں