ملزم نے حوالات کے باتھ روم میں خودکشی کر کے اپنی جان دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈسک) انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم عامر حفیظ ولد حفیظ احمد کی حوالات کے باتھ روم میں ہلاکت ہوئی۔ موقعہ کے شواہد کے مطابق ملزم نے ازاربند استعمال کرکے خود کشی کی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج اسلام آباد کودرخواست دے دی گئی ہے۔وقوعہ کی علاقہ مجسٹریٹ کو بھ ی اطلاع کردی گئی ہے۔ موقعہ کے تمام شواہد اکٹھے کر کے ڈیڈباڈی کو مزید کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر چار اہلکاران بشمول ایس ایچ او/اےایچ ٹی سی اسلام آباد کو معطل کر دیا۔ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر معاملہ کی مکمل انکوائری کے لئی ایک تین رکنی کمیٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں بنا دی گئی۔دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اشرف زبیر صدیقی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر انیٹی کرپشن سرکل اسلام آباد وحید الرحمن خٹک شامل کمیٹی کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام حقائق کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ملزم مورخہ 19/06/2021 کو مقدمہ نمبر 506/20 بجرم 18/22امیگریشن آرڈیننس کے تحت گرفتار تھاجو کہ چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔ملزم پر تین افراد کو بیرون ملک کینیڈا برائے ملازمت بھجوانے کی غرض سے اٹھارہ لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام تھا۔ایف آئی اے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں