آسلام آباد (نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات نےمہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمار جاری کردیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 21 اشیائے ضروریہ مہنگی، 9 سستی ہوئیں، مرغی اورآٹے کا تھیلا پھرمہنگا، چینی سستی ہوگئی۔ ایک ہفتے میں برائلر 12 روپے 19 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 69 پیسےفی کلو مہنگا ہو گیا۔ لہسن 8 روپے 48 پیسے،آلو 95 پیسے فی کلومہنگے ہوئے۔ بیف 3 روپے 7 پیسے،مٹن 4 روپے 36 پیسےفی کلو مہنگا ہوا۔ گڑ ایک روپے 44 پیسے،خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کاڈبہ 2 روپے ایک پیسےمہنگا ہو گیا۔ چاول 23 پیسےفی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 59 پیسے مہنگا ہوا۔ دال مونگ 3 روپے 99 پیسے، دال ماش 3 روپے 18 پیسے فی کلو سستی۔ دال چنا ایک روپے 78 پیسے، دال مسور ایک روپے 26 پیسے فی کلو سستی۔
