منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 1کلو 400 گرام آئس ہیروئین برآمد

اسلام آباد (نیوز ٹو یو) اے ایس ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی کرمسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 187 کے ذریعے بحرین جانا چاہتا تھا۔ مسافر نے مہارت کے ساتھ منشیات ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ٹرالی بیگ سے1کلو 400 گرام آئس ہیروئین برآمد۔ مسافر کو تفتیش کے بعد مزید قانونی کاروائی کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں