منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی ندیم شہزاد زخمی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ میں اے ایس آئ ندیم شہزاد منشیات فروشوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوۓ فرار ہو گئے ۔ زخمی اے ایس آئ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی پی او محمد احسن یونس زخمی افسر کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے اور بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔ گزشتہ شب کہوٹہ پولیس منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کی جا رہی ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔ سی پی او احسن یونس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاۓ گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں