موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے 2 ملزم گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تھانہ گولڑہ شریف کی کارروائی میں گن پوائنٹ پر موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے افغانی گینگ کے 2 کارندے گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے قیمتی موبائل فون ، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل ، اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد۔  ملزمان میں سابقہ ریکارڈیافتہ لعل ولی عرف کریم اللہ افغانی ،جہانگیر افغانی شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہر وں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی ایس پی سجاد حسین بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گولڑہ سید عاصم غفار ٹیم نے کارروائی کی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صد رزون فاروق امجد بٹر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں