مولا نا فضل ا لرحمن نے کا رکنوں کو دھرنے کی تیا ری کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) جمعیت علماءاسلام کے قائد اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےکا رکنوں کو دھرنے کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی ہےاورکہا ہے کہ ہےنااہل حکومت کے خلاف بھر پور ا حتجاجی دھرنا دے کر اسے گھر بیھجیں گے جمعیت علماءاسلام عوام کے جائز حقوق اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے کسی قدم سے پیچھے نہیں ہٹے گی موجودہ نااہل سیلیکٹیڈ حکومت کے پاس نا تو ملک کو دینے کیلئے کچھ ہے اور نا ہی پاکستان کی غریب عوام کو دینے کیلئے کچھ بچا ہے ، کشکول توڑنے والے آج خود کشکول ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں ، وفاقی حکومت کے ناقص بجٹ میں پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کیلئے کسی قسم کا ریلیف نہیں ہے ، بجلی ، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جوں کے توں ہیں ،ملک میں اندھا دھند مہنگائی کا طوفان برپا کیا جا رہا ہے ، نااہل حکمرانوں کو ملک کی غریب عوام کی کوئی فکر نہیں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو تا جا رہا ہے نیازی حکومت اگر سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کو اب مزید بے وقوف بنا کر اقتدار کا وقت بڑھا سکتی ہے تو وہ اسکی بھول ہے اب بہت ہو چکا نااہل حکومت کو گھر جانا پڑیگا اور اگر باعزت طریقہ کار سے خود نا گئی تو عوام خود بخود انہیں گھر بھیج دیگی اور وہ وقت دور نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میں جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں ملنے والے جے یو آئی کے رہنماﺅںکے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد میں سکھر سٹی کے امیر مفتی سعود افضل ھالیجوی ،حافظ عبدالحمید مہر، حافظ محمود ارشد ھالیجوی و دیگر رہنما شامل تھے، وفد نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو سندھ بلخصوص سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، شہریوں کو درپیش بنیادی و بلدیاتی مسائل سمیت تنظیمی امور کے حوالے سے آگاہ کیا ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ بجٹ عوام کا بجٹ نہیں بلکہ امیروں کیلئے بجٹ بنایا گیا ہے ، عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہی ہے اور موجودہ حکومت غریب عوام کو گاڑیاں خریدنے کے مشورے دے رہی ہے ، بے روزگاری کی شرح میں روز بے روز اضافہ ہو رہا ہے ، میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے حکومت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ، ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملکی معیشت تباہ حالی کی جانب گامزن ہیں عوام چیخ و پکار کر رہی ہے لیکن ظالم حکمرانوں کے کانوں میں مظلوم عوام کی چیخیں بھی سنائی نہیں پڑ رہی  کارکنان دھرنے کی تیاریاں کریں جلد موجودہ نااہل حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی دھرنا دیکر نیازی حکومت اور اسکے جاہل نااہل وزراءکو گھر بھیج دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں