موٹروے پولیس کا بطور سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے: شعیب اختر

راولپنڈی (نیوز ڈسک) کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پاکستان موٹروے پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا۔ اسی موقع پہ شعیب اختر کا کہنا تھآ موٹروے پولیس کا بطور سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے، ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مثال بننا چاہیے، اور ٹریفک قوانین کو فالو کر کے قانون کی لاج رکھنی چائیے۔ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کے بنائے ہوئے قوانین کو فالو کرے، اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت بھی کرے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی اور لوگوں میں ٹریفک کے قوانین کی آگاہی میں کرتا رہوں گا۔ ہم سب کو ایک زمہ دار شہری بن کر قوانین کو اپنانا چائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں