موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار، تھانہ نصیر آباد پولیس

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)  تھانہ نصیر آباد پولیس کی موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں پر اہم کاروائی۔ موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار۔ گرفتارملزمان ثاقب اور توصیف کے قبضے سے 03 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او نصیر آباد اور ان کی ٹیم نے کی اور ملزمان نے نصیر آباد کے علاقے میں مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں سےموٹر سائیکل چھیننےاور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس پی پوٹھوہار کی طرف سے ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں