پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواجہ سرا کو قومی ہیرو قرار دے دیا۔پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران خواجہ سرا نایاب علی کو ” ہمارے ہیروز” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ نایاب علی کو پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے اور خواجہ سرا برادری کے لئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا ۔ نایاب علی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا مصنفہ، ایکٹوسٹ اور سوشل سائنٹسٹ ہیں۔ جنہوں نے تین عالمی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ میج میں نایاب علی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ایوارڈ، انویریکس سولر انرجی کے ایم ڈی سعود بابر شیخ نے دو لاکھ چالیس ہزار کے چیک کی صورت میں حوالے کیا۔ نایاب علی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ہیں جنہیں تین انٹرنیشنل ایواڑدذ ملے ہیں جہاں مرد اور عورت پاکستان کی نیک نامی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں خواجہ سرا بھی اس میں پیچھے نہیں۔ جہاں مردوں اور عورتوں کے لیے معاشرے میں برابری کے حقوق ہیں وہی حقوق خواجہ سرا کے لیے بھی ہیں۔
