میڈیا اداروں کو70کروڑ کی ادا ئیگی کردی،تنخواہیں نہ دینا زیا دتی ہے،فوادچوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو سترکروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ  یہ بقایاجات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کئےگیےتھے۔ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے۔اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو زیادتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں