میڈیا کے خلاف آرڈینینس مارشل لا ء ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (نما ئندہ نیوز ٹو یو )پا کستان پیپلز پا رٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ میڈیا کے خلاف نیا آرڈینینس مارشل لاء ہے حکومت میڈیا اوراپوزیشن کو کچلنا چا ہتی ہے حکومت آئی ایم ایف سے اجازت لیکر بجٹ لارہی ہے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نیب حراست میں خورشید شاہ کو 21 ماہ ہوگئے ہیں نیب کو تحقیقات کیلئے 21 ماہ کیوں لگ گئے ۔ آٹا چوری ہو یا رنگ روڈ ہو آپ چوری کر کے باہر چلے جاتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی ساری قیادت ملک میں ہے اور مقدمات کا مقابلہ کر رہی ہے ایک سوال پر کہ حکومت نے شہباز شریف کا کیس واپس لے لیا کیا کوئی مک مکا ہوا ہے شیری رحمان نے کہا کہ کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرتی ہے جس نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی وہ سب کے سامنے ہے میں کسی کا نام نہیں لوں گی کہا گیا پیپلز پارٹی پی ڈی ایم چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کے پاس چلی گئی پیپلز پارٹی تو ہر فورم پر ڈٹ کر حکومت کا مقابلہ کر رہی ہےمعلوم نہیں یہاں ایک پاکستان ہے یا دو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں