میں یہ کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں، مولانا طارق جمیل

لاہور: (نیوزڈیسک) مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جےکو کراچی کے بعد لاہور میں لانچ کرایا گیا ہے جس کے آؤٹ لیٹ اسٹور کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے خود کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو ربن کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران مولانا کے ہمراہ گلوکار امانت علی کو بھی سفید کپڑوں میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرا اس برانڈ اس عمر میں کھولنے کا ارادہ کوئی کمائی نہیں ہے اللہ نے مجھے اپنے فضل وکرم سے بے حد نوازا ہے ،دو مرتبہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں  لیکن میں یہ کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں