نادیہ جمیل کینسر سے صحتیاب ہوگئیں

اداکارہ کی جانب سے مداحوں کو کامیاب سرجری کی اطلاع دی گئی ۔ انسٹاگرام  پر اداکارہ  نے اپنی  مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنائی اور ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ باقاعدہ طور پر کینسر کو شکست دے دی ہے۔ خدا کے فضل وکرم سے کینسر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ میں تمام لوگوں سے ملنے والی محبت، دعاؤں اور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے سفر اور اس دوران وقت دینے پر دوستوں اور ساتھی اداکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ نے گزشتہ برس دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کینسر کی تشخیص سے متعلق بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ زیر علاج ہیں۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں