نامعلوم ڈاکو گاڑی ایکس ایل آئی لے کر فرار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تھانہ کورال کی حدود گلبرک میں ڈکیتی کی واردات کی مزاحمت پر شہری زخمی نامعلوم ڈاکو گاڑی ایکس ایل آئی لے کر فرار ہو گئے۔ دو نامعلوم افراد نے کریم گاڑی بک کروائی اور گلبرک کے ایریا میں جب پہنچا تو انہوں نے اسلحہ تان لیا مزاحمت کرنے پر گولی مار کر گاڑی ایکس ایل ائی لیکر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب بلال مرزا گوجرخان کا رہنے والا ہے اور کورال میں رہائش پذیر ہے اور گاڑی کریم پر چلاتا ہے مضروب کو علاج معالج کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید یہ کہنا ہے کہ ملزمان نے جس نمبر سے گاڑی بک کروائی تھی اسکی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار لیا جاے گا۔ واقع پر کاروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں