اسلام آباد(نمائندہ نیوز ٹویو)قومی احتساب بیورونے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے اربوں روپے لوٹنے سے متعلق کیس میں نجی کمپنی بی فور یو گروپ کے مالک سیف الرحمن خان کو 18 جون کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کردی،ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے بھی سیف الرحمن خان نے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا،سیف الرحمن خان کا نام 13 اپریل کو ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،سیف الرحمن خان اسلام آباد ہائیکورٹ سے 28 جون تک عبوری ضمانت پر ہے،نیب راولپنڈی کی طرف سےجاری نوٹس کے مطابق سیف الرحمن خان اپنی کمپنیوں کی تفصیلات، لیڈرز کی فہرست فون نمبر سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہےاور کہاگیاکہ لیڈرز اور ممبران کی دی جانے والی گاڑیوں کی فہرست اور تفصیلات بھی ہمراہ لائی جائیں اور18 جون کو نیب کے تفتیشی آفیسر کے سامنے پیش ہوں۔
