نیپرا نے بجلی 12 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے فیصلے سے صارفین کو 3 ارب 60 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا نے مئی میں فرنس آئل اور ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ناقص سسٹم اور سستے پلانٹس کو استعداد سے کم چلانے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ سسٹم میں نقائص کو دور کرنا این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔ جواب میں این پی سی سی حکام کا کہنا تھا کہ مئی میں یومیہ 140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا رہا اور کرونا کی وجہ سے سسٹم میں موجود نقائص کو دور کرنے میں تاخیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں