بجلی کا عارضی شارٹ فال تربیلا سے کم پانی کے اخراج کی وجہ سے ہے،وزارت توانائی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا عارضی شارٹ فال تربیلا سے کم پانی کے اخراج کی وجہ سے ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق پانی کےکم اخراج کی وجہ سے 3 ہزار میگاواٹ کم بجلی پیدا ہورہی ہے تاہم آنے والے دنوں میں بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک کی مجموعی بجلی کی طلب 24100 میگاواٹ ہے اور سسٹم میں موجود بجلی کی پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق تربیلا، منگلا سے 3300 میگاواٹ کم بجلی پیدا ہورہی ہے اور کچھ دنوں میں یہ بجلی بحال ہو جائے گی۔ وزارت توانائی نے بجلی صارفین سے عارضی لوڈمینجمنٹ پرمعذرت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں