نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارچز کی مد میں 1ماہ کیلئے 44 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی ڈھائی روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، اضافے کی سفارش جنوری سے اپریل تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 90پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں