ن لیگ رکن اسمبلی نغمہ مشتاق کے خلاف جعلی ڈگری کی بنیاد پر ا ندراج مقدمہ کی درخواست خارج

اسلام آباد(نیوزٹویو )سپریم کورٹ نے ن لیگی رکن اسمبلی نغمہ مشتاق کے خلاف جعلی ڈگری کی بنیاد پر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئی تاہم عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس میں در خواست گزار قانون کے مطابق دوسرے فورم پر درخواست دے سکتا ہے درخواست گزارمحمد بلال  کے مطابق نغمہ مشتاق نے 2008 میں خود کو گریجویٹ ظاہر کرنے کیلئے مدرسہ کی جعلی ڈگری پیش کی نغمہ مشتاق آج بھی پی پی 206 سے رکن اسمبلی ہیں نغمہ مشتاق جاگیردار ہیں سپریم کورٹ نے مجھے نہ سنا تو کہیں بھی نہیں سنا جائے گا سپریم کورٹ نے پہلے بھی جعلی ڈگری کی بنیاد پر مقدمات کے اندراج کے احکامات دئیے ہیں جسٹس عمر عطا بندیا ل نے ریمارکس دئیےآپکو کاغزات نامزدگی کے وقت بھی اعتراضات کرنے چاہیے تھاآپ عہدیدار کو ہٹانے کیلئے آج بھی درخواست دائر کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں