وائلڈ لائف مینجمنٹ کا مارگلہ ہلز کی واکنگ ٹریلز کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے شہریوں کے لئے خوشخبری۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ نے مارگلہ ہلز پر واقع واکنگ ٹریلز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مارگلہ ہلز ٹریلز 5 جون سے کھول دی جائیں گی۔ نقصان کا تعین اور انکوائری جاری ہے۔ جنگل میں آگ لگانے کے مزید واقعات سے بچنے کے لئے عملے کو گشت اور نگرانی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ مارگلہ ہلز پر آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کا تعین کرنے اور تفتیش مکمل ہونے تک تمام ٹریلز کو عوام کے لئےہفتہ کے روز بند کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں