راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) تھانہ چونترہ کی حدود میں دوران گشت پانچ واپڈا کے اہلکار سرکاری تاریں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے۔ سرکاری اہلکار محمد بلال نامی شخص کو RIN 7598 نمبر سرکاری گاڑی میں تاریں فروخت کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔گرفتار شدہ افراد میں محمد عابد ،سہیل اختر، محمد سمیل اور یعقوب شامل ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
