وزیراعظم عمران خان کا جولا ئی میں متوقع دورہ برطانیہ منسوخ

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) زیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ پر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کو برطانیہ کی دعوت حال ہی میں برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن نے ٹیلیفون کال کے ذریعے دی تھی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آئندہ ماہ ہونیوالی پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا تھاوزیراعظم نے ملکی داخلہ، سیاسی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے باعث برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بارے برطانو ی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے  ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا برطانیہ کا دورہ اب رواں سال کے آخرمیں دوبارہ شیڈول ہونے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں