اسلام آباد(نیوز ڈسک) وزیراعظم عمران خان نے ‘سیف سٹی پراجیکٹ’ کے ہیڈ آفس کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ہوں گے۔ اس موقع پر انہیں پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔دورے کے موقع پر 100 موٹرسائیکلوں پر مشتمل اسکواڈ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ خصوصی موٹر سائیکل اسکواڈ وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پر مامور ہوگا۔اسلام آباد کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اسکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی حکومت ملک کی ترقی کے لیے دیگر اہم اور بڑے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
