اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) وزیراعظم عمران خان نے اپنے اخراجات منجمد کر لیے ہیں بجٹ دستاویز کے مطبق وزیراعظم آفس اور ہاوس کے اخراجات کے بجٹ میں 18 کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ کیا گیا ہےلیکن وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے وزیراعظم آئندہ مالی سال بھی تنخواہ کی مد میں 24 لاکھ 41 ہزار سالانہ وصول کریں گےرواں سال بھی وزیراعظم نے اتنی ہی تنخواہ وصول کی دستاویزکے مطابق وزیراعظم افس انٹرنل کا بجٹ 38 کروڑ 90 لاکھ سے بڑھا کر 40 کروڑ 10 لاکھ کر دیا گیا۔وزیراعظم آفس پبلک کا بجٹ 34 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھا کر 52 کروڑ کر دیا گیا رواں سال وزیراعظم آفس پبلک کا اصل بجٹ 47 کروڑ40 لاکھ تھا۔نظر ثانی کر کے بجٹ میں 13 کروڑ کی کمی کی گئی۔وزیراعظم کی جانب سے مختلف شخصیات کو تحائف کی مد میں دینے کے لیے صرف 5 لاکھ مختص کیے گئے ہیں وزیراعظم نے اپنا کوئی صوابدیدی فنڈ نہیں رکھا
