وزیراعظم کاآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ،امریکی انخلاسمیت سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیر اعظم عمران خان نےبدھ کوآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں  انہوں نےاعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی آئندہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاعسکری قیادت کی جانب سےانہیں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلا متی، خطے کی صورتحال اورافغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی۔  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پہپنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ وز یراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل انیٹلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، فواد چوہدری، آئی بی اور ایف آئی اے کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں انٹیلی جنس معاملات میں تعاون پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل انیٹلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انٹیلیجنس تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کے بعد ایک جامع بریفنگ کا انعقاد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں