وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹوررازم زون بنارہےہیں، سیاحت کو مزید فروغ ملے گا

ناران(نیوز ڈسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹوررازم زون بنارہےہیں جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، پاکستان میں کم از کم مزید 15نتھیا گلی بن سکتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ناران میں میڈیاٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کیلئے سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے، جان و مال کاتحفظ نہیں ہوگا تو لوگ سیاحت کیلئے نہیں آتے، سیاحوں کیلئے سہولتیں ہوتی ہیں تومقامی لوگوں کو روزگارملتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانےسے ہی سیاحت میں اضافہ ہواہے، صرف سڑک بننےسے یہ نہ سمجھیں کہ سیاحت شروع ہوگئی ، ابھی تک ہم صرف گرمیوں میں سیاحت کیلئے زورلگاتے ہیں، گرمی اور سردی دونوں میں سہولتیں ہوں گی تو سیاحت کو فروغ ملےگا۔وزیراعظم نے کہا کہ موبائل کےذریعے سوشل میڈیا کے استعمال سے سیاحت میں اضافہ ہوا، کم از کم پاکستان میں مزید 15نتھیا گلی بن سکتی ہیں، ہوٹلز کے کرایوں کا مسئلہ یہ نہیں کہ ان کو ریگولرائز کیا جائے ، ہمیں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید ہوٹلز بنانا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹوررازم زون بنارہےہیں جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملےگا، کےپی اور قبائلی علاقوں میں مزید سیاحتی مقامات بنانے کی ضرورت ہے، پہاڑی علاقوں میں لیکس ہیں، ریزارٹس بننے چاہئیں ، گرمیوں میں لوگ ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ٹوررازم بڑھتی جارہی ہے ، پہاڑی علاقوں میں لیکس ہیں، ریزارٹس بننے چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں