اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹو یو )و زیر داخلہ شیخ رشید احمدنےاسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کاسختی سے نوٹس لیتے ہو ئے آئی جی پولیس اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر داخلہ نے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سےہمدردی کا ا ظہارکیا ہے وزیر دا خلہ نےآئی جی اسلام آباد قاضی جمیل کو ہدایت کی ہے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائےان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات پر انتہائی تشویش ہےایسی منصوبہ بند ی اور حکمت عملی ا پنا ئی جا ئی جس سے مستقبل میں ایسے وا قعات پیش نہ آئیں ان کا کہنا ہے کہ جرا ئم پیشہ عنا صر کا قلع قمع ضروری ہے اور اس کے لی ے ا نتہا ئی سخت ا قدا مات کیے جا ئینگے
