وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی تعلیمی اداروں میں سائنس گروپ کیلئے 8ویں جماعت کے طلباء کا اسکولوں میں امتحان ہوگا۔ صرف 55 فیصد یا زائد نمبر لینے والے نویں جماعت میں سائنس گروپ لے سکیں گے۔ کوئی بچہ پچھلی کلاس میں نہیں رہے گا اور بنا امتحان لئے سب کو اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے گا۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔اس دوران گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباء کی ہونگی اوراساتذہ کو اسکول آنا ہوگا۔ اسلام آباد میں بھی نجی تعلیمی ادارے 7 جون سے کھولےگئےہیں۔وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پیرا نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔ اس سے قبل پیرا نے اعلان کیا تھا کہ 9ویں اور 10ویں جماعت کا انگریزی،اسلامیات ، مطالعہ ‏پاکستان اور اردو کا امتحان نہیں ہوگا، تاہم باقی جو 4 مضامین ہیں ان کے امتحانات ہوں گے۔ پیرا کے مطابق 11ویں اور 12ویں کےلازمی مضامین مطالعہ پاکستان، انگریزی، اردو اور اسلامیات ‏کے امتحانات نہیں ہوںگے۔ 9 ویں ، 10ویں ، 11 ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ متعلقہ بورڈز اپنے ‏شیڈول کے مطابق جاری کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں