وفاقی پولیس نےٹارگٹدوارداتیں کرنے والا بلا گنیگ پکڑلیا،76لا کھ کیش،جیولری،موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو) تھانہ آئی نائن پولیس نے اسلحہ کی نوک پر ٹارگٹڈ وارداتیں کرنے والا بلا گینگ گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 76لاکھ روپے کیش، جیولری، موبائل فون، موٹرسائیکلاور اسلحہ برآمد کر لیا ملزمان نے نائنتھ ایونیوکے اشارہ پر شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹا تھا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، تھانہ آئی نائن پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ وہ اپنے ایک پارٹنر سے پیسے لینے کے لئے سٹیڈیم روڈ پر واقع سنوکر کلب میں آئے اور جب پیسے لے کر واپس گھر کی جانب جارہا تھا کہ نائنتھ ایونیو اشارہ پر موٹرسائیکلوں پر سوار بامسلح ملزمان نے ہم سے پیسوں والا تھیلا چھین لیا اور فرار ہوگئے، آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے وقوعہ کا نوٹس لیا اور ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی کو ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی کی ہدایت کی، جس پر انہوں نے اے ایس پی آئی نائن عبدالعلیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او آئی نائن عدیل شوکت، اے ایس آئی رشید معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے سی سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنیکل ذرائع سے ایک ملزم بلال عرف بلا کو ٹریس کیا جو اسی سنوکر کلب میں کام کرتا ہے اور اس سارے وقوعہ کا ماسٹرمائنڈ تھا، ملزم نے اپنے باقی ساتھیوں کا انکشاف کیا جس پر پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران چار ساتھی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمان میں گینگ کے سرغنہ بلال عرف بلا کے علاوہ میرواعظ ولد زیار گل، آصف خان ولد متاول خان، صدام ولد ناصر خان اور گل شیر ولد شیر افصل شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 76لاکھ روپے نقدی، سونے کی چین، انگوٹھیاں، موٹرسائیکل، دو پسٹلز معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔اس گینگ نے مزید تین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کریک ڈاون کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں