وفاقی پولیس نے شراب فروش گرفتار کرکے120لیڑشراب برآمد کر لی

اسلام آباد(نما ئندہ نیوزٹویو) تھانہ آبپارہ پولیس نے بھر پور کاروائی کرتے ہو ئے  فیصل کالونی جی سیون ون سے شراب فروش کو گرفتار کرلیا ہے اور120لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کےمطابق ایس پی سٹی رانا عبدالوہاب کی ہدایات پر تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او سلیم رضا کی نگرانی میں گل خان سب انسپکٹر کاشف خان ہیڈ کنسٹیبل ودیگر ٹیم نے ملکر فیصل کالونی سیکٹر جی سیون ون میں ریڈ کر کےبدنامہ زمانہ ناجائز فروش دانش عرف شانی کو گرفتار کر کے 120لیٹر شراب اور 180بوتل شراب برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق دیگر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے مزید چھاپہ مارے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں